نئی دہلی :28/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)انفورسمنٹ ڈائریکٹر (ای ڈی)نے ترنمول کانگریس کے ایم پی کے ڈی سنگھ کو 239کروڑ روپے کی اثاثے ضبط کی ہے۔ڈائریکٹوریٹ 1900کروڑ روپے کے مبینہ پونجی گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ تحقیقات کے سلسلے میں راجیہ سبھا رکن کے ساتھ منسلک اس کمپنی کی املاک کرک کی ہیں۔ای ڈی نے بیان میں کہا کہ اس نے انسداد منی لانڈرنگ قانون (پی ایم ایل اے)کے تحت عارضی حکم جاری کرکے چندی گڑھ، پچکولا، ڈیرابسی، ایس اے ایس نگر (پنجاب)، شملہ میں املاک کرک کی ہیں۔اس کے علاوہ الکیمسٹ انفراریالٹی کے ایچ ڈی ایف سی بینک میں اکاؤنٹ پر بھی پابندی لگادی ہے۔کرک جائیداد کی کل قیمت 239.29کروڑ روپے ہے۔مرکزی تفتیشی ایجنسی نے گزشتہ سال اس جانچ کے سلسلے میں ترنمول کانگریس کے ایم پی کو سمن کیا تھا۔وہیں سنگھ کو پارٹی نے کنارہ کردیاہے۔سنگھ نے الکیمسٹ گروپ کے چیئرمین کے عہدے سے 2012میں استعفی دے دیا تھا۔راجیہ سبھا میں ان کے نوشتہ میں انہیں گروپ کا اعزازی چیئرمین اور بانی بتایا گیا ہے۔کے ڈی سنگھ اور کمپنی کے خلاف ای ڈی کی تحقیقات ستمبر 2016میں شروع ہوئیں۔وہیں ای ڈی نے کمپنی، اس کے ڈائریکٹرز اور دیگر کے خلاف ہندوستانی سیکورٹیز اور ایکسچینج بورڈ کے چارج شیٹ پر نوٹس لیتے ہوئے فوجداری مقدمہ دائر کیا تھا۔ای ڈی نے کہا کہ تحقیقات میں یہ حقیقت سامنے آئی کہ الکیمسٹ انفراریالٹی کی کرائم کی کمائی کو کمپنیوں کے نیٹ ورک کے ذریعے ادھر ادھر کیا گیا ہے۔الزام ہے کہ کمپنی نے 2015سے پہلے غیر قانونی اجتماعی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی شروع کر 1916کروڑ روپے جٹائے تھے۔کمپنی نے یہ منصوبہ سیبی کی منظوری کے بغیر شروع کی اور سرمایہ کاروں کو چونا لگایا۔سال 2015میں کمپنی نے سیبی کو مطلع کیا تھا کہ اس نے مارکیٹ ریگولیٹری کی تحقیقات کے بعد سرمایہ کاروں کے 1077کروڑ روپے لوٹا دیئے ہیں۔سیبی نے مارچ، 2016میں کمپنی کے خلاف چارج شیٹ درج داخل کی ہے۔